اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 12 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 12

پانچواں سبق اردو کی کتاب دوم کوے کی تدبیر ایک کو اگرمی کے موسم میں بہت پیاسا تھا۔جنگل میں ہر طرف پانی تلاش کیا۔مگر کہیں نہ ملا۔آخر وہ ایک گاؤں کی طرف آیا۔اور ایک گھر کی منڈیر پر بیٹھ کر ادھر اُدھر نظر دوڑانے لگا۔اُس نے دیکھا کہ ایک بالٹی میں تھوڑ اسا پانی ہے وہ بالٹی کے پاس آیا مگر اُس کی چونچ پانی تک نہیں پہنچتی تھی اس مشکل کو حل کرنے کے لئے اُس نے اپنے دماغ پر بہت زور دیا۔اُس نے دیکھا کہ بالٹی کے قریب کچھ کنکریاں پڑی ہوئی ہیں۔اُس کے ذہن میں یہ تدبیر آئی کہ ان کنکریوں کو بالٹی میں ڈالا جائے۔چنانچہ وہ ایک ایک کنکری بالٹی میں ڈالنے لگا۔پانی کی سطح اونچی ہونے لگی۔آخر اتنی اونچی ہوگئی کہ کوے کی چونچ پانی تک پہنچ گئی اور کوے نے سیر ہو کر پانی پیا۔مذکورہ کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ خدانخواستہ اگر انسان کسی مشکل میں مبتلاء ہو جائے تو اُسے ہمت نہیں ہارنی چاہئے بلکہ اس مشکل کے حل کے لئے کوئی نہ کوئی تدبیر سوچنی اور دُعا کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی راستہ نکال دیتا ہے۔۱۲ //////////////