اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page iii of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page iii

بسم اللہ الرحمن الرحیم افتتاحیه اردو کی کتاب دوم آپ کے ہاتھوں میں ہے۔اس میں نصیحت آموز کہانیوں کے ذریعہ اردو سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ان کا بغور مطالعہ کریں نیز استاد وطلباء درج ذیل امور کو کھو نا رکھیں: تلفظ کی صحیح ادائیگی کے لئے استاد ہر کہانی کو بلند الفاظ سے پڑھائے۔استاد لکھائی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر کہانی کو خوشخط لکھوائے۔صحیح اور درست عبارت لکھنے کی مشق کے لئے ہر کہانی کو بطور املاء لکھوائے۔ہر طالب علم کا اس لحاظ سے جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ جو وہ پڑھ اور لکھ رہا ہے اس کے مضمون و مفہوم کو سجھ بھی رہا ہے یا نہیں؟ اس کے لئے استاد ہر طالب علم سے کہانی اپنے الفاظ میں لکھنے اور بیان کرنے کی تمرین کروائے۔مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کرنے سے طلباء بہت جلد اس حد تک اردو پر عبور حاصل کرلیں گے کہ بآسانی اردو کتب پڑھ اور سمجھ کر اپنے مافی الضمیر کو تحریر کر سکیں گے۔ان شَاءَ اللهُ الْعَزِيزُ۔خاکسار مکرم عبد المؤمن را شد صاحب، مکرم مظہر احمد صاحب وسیم، مکرم منصور احمد صاحب اساتذہ جامعہ کا شکر گزار ہے، جنہوں نے اس کتاب کی نظر ثانی فرمائی۔جزاھم الله احسن الجزاء - طالب دعا محمد حمید کوثر