اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 1 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 1

پہلا سبق اردو کی کتاب دوم بسم اللہ الرحمن الرحیم دُعا میں اللہ کا نام لے کر جو رحمان اور رحیم ہے پڑھتا ہوں ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔وہ بے حد کرم کرنے والا ، اور بار بار رحم کرنے والا ہے وہ قیامت کے دن کا مالک ہے۔اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔اُن لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا۔اُن لوگوں کے راستے پر نہ چلا جن پر تیرا غضب نازل ہوا یادہ گمراہ ہو گئے۔////////////// 1