اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 14
چھٹا سبق اردو کی کتاب دوم آخر وہ جیت گیا ہندوستان کا ایک بادشاہ جنگ میں ہار گیا تھا۔دشمن فوجیں اُسے قید کرنے کے لئے پیچھا کرنے لگیں ، تو وہ ایک غار میں چھپ کر بیٹھ گیا ، اور اپنی زندگی کی آخری گھڑیوں کا انتظار کرنے لگا کہ دشمن فوجیں آئیں اور اُسے تلاش کر کے قتل کردیں گی۔اس مایوسی کی حالت میں اُس نے دیکھا کہ غار کے ایک کونے سے چیونٹی نکلی اور غار کی دیوار پر جو کہ ایک میٹر اونچی تھی چڑھنے لگی، ایک بالشت چڑھی ہوگی کہ زمین پر گر گئی۔پھر چڑھی ، پھر گرگئی اس طرح وہ چھ بار چڑھتی اور گرتی رہی۔آخر ساتویں بار وہ دیوار پر چڑھ گئی ہارا ہوا بادشاہ یہ منظر دیکھتارہا اور سوچنے لگا کہ یہ ایک چیونٹی ہے اور اُس نے چھ دفعہ گر کر بھی ہمت نہیں ہاری۔میں تو ایک انسان ہوں میں کیوں ہمت ہاروں۔آخر اس نے کچھ بکھری ہوئی فوج کو جمع کر کے دشمن پر حملہ کیا لیکن پھر ہار گیا ، تیسری بار اُس نے اپنی تمام بکھری ہوئی فوج جمع کر کے پوری طاقت سے حملہ کیا اور جیت گیا۔اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ زندگی میں ناکام ہو کر بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ دوبارہ پوری ہمت سے کوشش کرنی چاہئے۔اگر نیت و ۱۴