اُردو کی کتب (کتابِ اوّل) — Page iii
بسم اللہ الرحمن الرحیم |▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ افتتاحیه اردو کی کتاب اول اُن طلباء کو پیش نظر رکھ کر تیار کی گئی ہے جو کہ جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیتے ہیں۔یہ طلباء ہندوستان کے مختلف صوبہ جات سے آتے ہیں اور اردو سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں۔البتہ قرآن مجید ناظرہ جانتے ہیں۔اس لئے بالکل ابتدائی طریقہ تدریس کو نظر انداز کرتے ہوئے سلسلہ تدریس حروف ھجاء سے شروع کیا گیا ہے۔طلباء کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے استاذ کی مدد سے ہر حرف کی شناخت اور اُس کا تلفظ اچھی طرح سے سیکھ لیں اسے بار بار پڑھیں اور لکھیں۔اگر محنت کریں گے اُردو پڑھنا اور لکھنا جلد سیکھ جائیں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔محمد حمید کوثر (پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان ) ا اردو میں استاد اور عربی میں استاذ کہا جاتا ہے