اُردو کی کتب (کتابِ اوّل) — Page 28
اُردو کی کتاب اوّل: حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک صحابی نے مدینہ میں گھر بنوایا۔حضور نے اُس مکان کو دیکھا اُس میں کھڑ کی تھی۔آپ نے صحابی سے پوچھا یہ کس لئے رکھی ہے؟ اُس نے جواب دیا ، تاکہ ادھر سے ٹھنڈی ہوا آئے۔آپ نے فرمایا: اگر تم نے اسے اس نیت سے بنایا ہوتا کہ اذان کی آواز سُنا کروں گا تو تمہیں ثواب ملتا۔ہوا تو آہی جاتی۔یت سے یہ علم ہوا کہ ہر کام کے پہلے صحیح نیت کرنے سے ثواب ملتا ہے۔///////// ۲۸