اُردو کی کتب (کتابِ اوّل) — Page 41
: اُردو کی کتاب اوّل : اقدس نے اپنے ایک اور خطاب میں جامعہ کے ہر طالب علم کے لئے آٹھ رکعت تہجد ادا کرنا لازمی قرار دیا ہے۔اس ارشاد کو بھی خاکسار نے سن لیا ہے۔-۲ قرآن کریم کے ایک پارہ کی تلاوت ہر روز کرنی ہے۔جامعہ کی پڑھائی کے علاوہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا کم از کم ایک گھنٹہ ہر روز مطالعہ کرنا ہے۔-۴- ایک گھنٹہ جنرل نالج کے لئے صرف کرنا ہے۔- روزانہ ایک گھنٹہ کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا ہے۔سیدی!! دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو مذکورہ ارشادات مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس عاجز کو ایک کامیاب خادم سلسلہ بنا دے۔آمین۔والسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته ام حضور کا ادنی خادم نام متعلم جامعہ احمدیہ قادیان