اُردو کی کتب (کتابِ اوّل) — Page 39
: اُردو کی کتاب اوّل : کل تو رمضان کے مبارک ایام ہیں۔جتنا زیادہ تلاوت کی توفیق ملے اتنا ہی بہتر ہے۔) (3) جامعہ کی پڑھائی کے علاوہ حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب کا کم از کم ایک گھنٹہ روز مطالعہ کیا کریں۔(4) ایک گھنٹہ جنرل نالج کے لیے صرف کیا کریں۔(5) روز ایک گھنٹہ کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو طلباء کی بہترین رنگ میں تربیت کرنے کی توفیق بخشے۔طلباء کو سلسلہ کے لیے مفید وجود بنائے اور وہ مستقبل میں جماعتی ضروریات پوری کرنے والے ہوں۔اللہ آپ سب کے ساتھ ہو۔آمین والسلام خاکسار ۳۹ خليفة المسيح الخامس