حضرت اُمّ حبیبہ ؓ

by Other Authors

Page 8 of 30

حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 8

حضرت ام حبيبة رض 8 جنہیں حبشہ گئے بہت عرصہ ہو گیا تھا اپنے انتظام میں واپس بھجوا دیں۔اصحمہ نجاشی نے آپ ﷺ کے حکم کی تعمیل میں یہ دونوں کام کئے۔فوراً نکاح کے انتظامات شروع کر دیئے۔سب سے پہلے حضرت ام حبیبہ سے پوچھا کہ اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام آیا ہے آپ کا کیا خیال ہے۔حضرت ام حبیبہ اس خوشگوار وقت کو یاد کرتے ہوئے فرماتی ہیں: ابھی میری عدت پوری ہی ہوئی تھی کہ میرے دروازے پر نجاشی شاہ حبش کا قاصد کھڑا تھا اور اندر آنے کی اجازت مانگ رہا تھا اور اس کی ایک لونڈی جس کا نام ابر ہہ تھا اور اُس کے کپڑوں کی اور تیل کی منتظمہ تھی میرے پاس آ کر کہتی ہے۔بادشاہ نے آپ کو یہ کہلا بھیجا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لکھا ہے کہ میں آپ کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کردوں اللہ نے آپ کو خیر کی بشارت دی ہے۔بادشاہ سلامت نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ آپ نکاح کے لئے اپنا کوئی وکیل کر دیجئے۔(11) حضرت ام حبیبہ اس پیغام سے بے حد خوش ہوئیں۔ام حبیبہ نے خالد بن سعید بن العاص کو بلا بھیجا اور انہیں وکیل بنا دیا۔اُس مولا کا بے حد شکر ادا کیا اور پیغام لانے والی کو خوشی میں چاندی کے دو کنگن، جھانجن اور