حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 2
حضرت ام حبيبة رض پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین۔2 آپ کو یہ سُن کر حیرت ہوگی کہ اتنی نیک خاتون اسلام کے سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک، ابوسفیان کی بیٹی تھیں پہلے ان کا نام رملہ تھا۔ان کی والدہ کا نام صفیہ بنت ابوالعاص تھا ایک روایت میں ان کا نام ہندہ بھی آیا ہے (2) رملہ کے دو بھائیوں کے نام امیر معاویہ اور یزید تھے امیر معاویہ سلطنت بنی امیہ کے بانی تھے (3)اور یزید بن ابی سفیان فتح مکہ کے دن اسلام لائے عبید اللہ بن جحش سے آپ کی ایک بیٹی حبیبہ پیدا (4) ہوئیں۔جس کی وجہ سے آپ اُمّ حبیبہ کہلانے لگیں اور اپنے اصلی نام سے زیادہ ام حبیبہ کے نام سے مشہور ہو ئیں۔آپ کے شوہر آنحضرت اللہ کے پھو پھی زاد بھائی تھے (5) مکہ میں بتوں کی پوجا ہوتی تھی مگر یہ اُن سے بیزار تھے اور سمجھتے تھے کہ پیدا کرنے والا معبود خدائے واحد ہے۔اس لئے جب اسلام کا پیغام سُنا تو اپنی بیوی سمیت اسلام لے آئے۔(6) ابتداء میں جب غریب کمزور لوگوں نے اسلام قبول کیا تو لوگوں نے اس کو کوئی اہمیت نہ دی مٹھی بھر مسلمان ایک صحابی ارقم " کے گھر جمع ہوتے و ہیں عبادت کرتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تازہ ارشاد سُنتے مگر جوں جوں زیادہ لوگ اسلام کی طرف توجہ کرنے لگے توں توں کفارِ