حضرت اُمّ حبیبہ ؓ

by Other Authors

Page 1 of 30

حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 1

حضرت ام حبيبة رض 1 أم المؤمنین حضرت ام حبیبہ رضى الله تعالى عنها پیارے بچو! آج ہم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے حالات پڑھیں گے۔آپ کی کہانی کا آغاز اسلام کے آغاز کے ساتھ ہوتا ہے۔کیونکہ آپ اور آپ کے شو ہر عبید اللہ بن جحش نے اسلام اس وقت قبول کر لیا تھا جب کہ ابھی مسلمانوں کو انگلیوں پر گنا جاسکتا تھا۔(1) یہ بہت بڑی نیکی کی بات ہے ان کو اول المسلمین کہا جاتا ہے یعنی بالکل شروع میں اسلام لانے والے۔حضرت اُمّ حبیبہ کی دوسری بڑی فضیلت اسلام کے لئے ہجرت کرنا ہے اسلام میں صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنے وطن کو چھوڑنا ہجرت کہلاتا ہے اور اس کو اللہ تعالیٰ بہت پسند کرتا ہے اور بہت ثواب دیتا ہے۔اسلام میں پہل اور ہجرت کرنے کے بعد جو سب سے بڑا انعام آپ کو ملا وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بنا تھا۔اس طرح آپ کو خیر البشر یعنی دنیا میں سب سے اچھے انسان کا ساتھ ملا اور آپ سارے مومنین کی ماں بنیں۔کتنے بڑے بڑے انعامات ہیں جو ان کو ملے۔اللہ تعالی آپ کو جنت میں اعلیٰ ترین جگہ دے اور ہمیں ان کی اچھی باتوں