حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ

by Other Authors

Page 20 of 27

حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ — Page 20

أم المؤمنین حضرت ام سلمی 20 20 حضرت عمر فاروق نے اپنے عہد میں دوسری امہات المومنین کی طرح آپ کا وظیفہ بھی بارہ ہزار درہم سالانہ مقرر کیا تو آپ رضی اللہ معھا اس رقم کا بیشتر حصہ خدا کی راہ میں اُس کے بندوں میں تقسیم کر دیتیں۔(41) صلى الله آپ رضی اللہ عنھا کی چار اولادیں تھیں جو پہلے خاوند ابو سلمی سے تھیں۔جبکہ رسول اللہ اللہ سے کوئی اولاد نہ تھی۔اولاد میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔بیٹے سلمی اور عمر ، بیٹیاں درّہ اور زینب تھیں۔(42)سب بچوں نے آنحضرت ﷺ کے زیر سایہ پرورش پائی۔عمر نے بیان کیا کہ میں آنحضور میلے کی گود میں پرورش پاتا تھا۔ایک مرتبہ آپ ﷺ کے ساتھ کھانے کو جو بیٹھا تو پیالے میں ہر طرف ہاتھ ڈالنے لگا۔آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا۔بسم اللہ پڑھ اور داہنے ہاتھ سے کھا اور اپنے آگے سے کھا۔(43) اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے ان بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی۔حضرت اُم سلمی رضی اللہ عنھا ازواج مطہرات میں سب سے آخر میں وفات پانے والی خاتون تھیں۔آپ نے 21 سال عمر پائی۔60 ہجری میں آپ کی وفات ہوئی۔حضرت ابو ہریرہ نے نماز جنازہ پڑھائی پھر جنت البقیع میں تدفین ہوئی۔ان کے بیٹے حضرت عمر اور حضرت سلمیٰ نے لحد میں اُتارا۔(44) خدا تعالیٰ آپ رضی اللہ عنھا کے درجات بلند فرمائے اور آپ کی خوبیوں کو اپنانے کی ہمیں توفیق دے( آمین )۔