حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ — Page 9
أم المؤمنین حضرت ام سلمى 9 اب تیرے بچے نہیں بلکہ میرے بچے ہیں۔(12) حضرت ام سلمیٰ کو اب کیا عذر ہو سکتا تھا۔اپنے لڑکے (جن کا نام عمر تھا ) سے کہا کہ اٹھو اور میرا نکاح رسول اللہ علہ سے کرو۔اس طرح شوال 4 ہجری کی آخری تاریخوں میں یہ تقریب انجام پائی۔(13) حضرت اُم سلمیٰ فرماتی ہیں کہ میں کہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدعلی کی صورت میں مجھے نعم البدل عطا فرمایا ہے وہ ابو سلمی سے ہر لحاظ سے افضل اور بہتر ہیں۔(14) آنحضور ﷺ کی طرف سے ام سلمی رضی اللہ علما کو شادی پر ایک چیکی ، گھڑا اور چمڑے کا تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی ملا۔یہی سامان تھا جو آپ ﷺ کی باقی ازواج کو بھی ملا تھا۔(15) ام سلمى ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ جن کا انتقال ہو چکا تھا کے حجرہ میں بیاہ کر آئیں۔آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے پہلے ہی صلى الله دن حضور لینے کے لئے اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کیا۔آپ نے کو پیسے، مالیدہ بنایا اور رسالت مآب ﷺ نے تناول فرمایا۔(16) آپ رضی اللہ عنھا بہت حیادار تھیں۔آنحضرت عیہ کو آپ سے بے حد محبت تھی۔آنحضرت مے کا معمول تھا کہ نماز عصر کے بعد ازواج مطہرات کے گھروں میں تشریف لے جاتے۔الم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ روایت کرتی ہیں کہ آپ اللہ سب سے پہلے حضرت ام سلمیٰ کے گھر تشریف لے