حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ

by Other Authors

Page 8 of 27

حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ — Page 8

أم المؤمنین حضرت ام سلمی 8 (وفات کے وقت آنحضرت علی نے بھی آپ رضی اللہ عنھا کو یہی دُعا سکھلائی) اس دُعا کا بہترین ثمرہ حضرت ام سلمی رضی الہ میں کو حضرت محمد مصطفی میں ہے کی زوجیت کی شکل میں ملا۔حضرت ام سلمی کہتی ہیں۔میں آنحضرت میا ہے کے کہنے پر دُعا تو مانگتی تھی مگر سوچتی تھی کہ ابو سلمیٰ سے بہتر کون ہوگا۔جب حرم نبوی میں آنے کی سعادت ملی تب مجھے اس دُعا کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔(10)۔ابو سلمی کی وفات کے کچھ عرصہ کے بعد خدا نے آپ کو ایک بیٹی سے نوازا جس کا نام زینب رکھا گیا۔عدت گزارنے کے بعد حضرت ابو بکر صدیق نے ام سلمی کو حضور ﷺ کی طرف سے شادی کا پیغام بھجوایا مگر آپ نے انکار کر دیا۔پھر حضرت عمر آنحضرت علینے کا پیغام لے کر پہنچے تو آپ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ اس سے زیادہ میری خوش قسمتی کیا ہو سکتی ہے لیکن مجھے چند عذر ہیں۔(11) آپ نے کہا کہ میں سخت غیرت مند ہوں۔مجھے ڈر ہے کہ صلى الله آپ علیہ کے مزاج کے خلاف کوئی بات مجھ سے نہ ہو جائے جو آپ ع کو نا گوار ہو تو اس وجہ سے مجھ پر اللہ کا عتاب نہ آجائے اور میں بہت عمر رسیدہ ہو چکی ہوں اور میرے بچے بھی ہیں۔اس پر حضور ﷺ نے فرمایا:۔جہاں تک تیری نازک مزاجی کا تعلق ہے سو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے گا۔رہا معاملہ عمر کا تو میں تجھ سے زیادہ عمر رسیدہ ہوں۔اور تیرا بچوں کے لئے فکر مند ہونا تو وہ