حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 13 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 13

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) بعد جب کام ختم ہو جاتا تو وہ ہوتیں یا گرم پانی کی بوتلیں جن میں لیٹی ہوئی وہ اس طرح اپنے درد کرنے والے جسم اور متورم پیٹ کو چاروں طرف سے ڈھانپے ہوئے لیٹ جاتیں کہ دیکھنے والا سمجھتا تھا یہ عورت ابھی کوئی بڑا آپریشن کروا کر ہسپتال سے آئی ہے۔اور وہ کام ان کے بیمار جسم کیلئے واقعہ میں بڑا آپریشن ہی ہوتا تھا۔8 جماعت اور احباب جماعت سے جس قدر محبت آپ کے دل میں تھی اس کا اندازہ آپ کے بڑے بھائی حضرت سید زین العابدین کے مضمون سے لگایا جاسکتا ہے وہ فرماتے ہیں۔جب حضرت ام طاہر آخری بیماری میں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل تھیں ، 25 دسمبر کی شام کو میں اور طاہر احمد حضرت خلیفتہ ایح الرابغ دونوں اُن سے ملنے گئے تو مجھ سے پوچھا آپ جلسہ پر نہیں جائیں گے؟ میں نے کہا کہ ناظر صاحب تو بار بار تاکید کر رہے ہیں کہ میں تقریر کے لئے پہنچ جاؤں مگر ادھر آپ کا بخار پھر تیز ہو رہا ہے میرا دل جانے کو نہیں چاہتا۔غمگین سی ہوکر بولیں۔بھائی میں تو اس مبارک موقعہ پر کوئی خدمت کرنے سے رہی آپ بھی میری وجہ سے خدمت سے محروم رہیں ! یہ نہیں ہو سکتا۔آپ ضرور جائیں اور پھر جلدی چلے آئیں۔میں آبدیدہ ہو گیا۔نیکی اور بے بسی کا مجسمہ۔۔۔پھر مجھے کہا۔13