حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 1 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 1

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) حضرت سیدہ مریم النساء ام طاہر صاحبہ حضرت سیدہ مریم النساء ام طاہر صاحبہ جو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی تیسری بیوی تھیں۔آپ کے بارے میں حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ فرماتی ہیں۔مریم بیگم مرحومہ ہمارے گھر بہو بن کر آئیں اور بیٹی بن کر رہیں۔حضرت اماں جان کی بہت تابعدار، چاہنے والی، جاں نثار، خدمت گزار اور ہم سب بہن بھائیوں سے بلا مبالغہ عاشقانہ محبت رکھنے والی اپنے شوہر نامدار حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کی دل و جان سے شیدا ہنس مکھ، گھر کی رونق ، سب عزیزوں سے ، اپنی سب اولاد سے دلی تعلق یعنی جو دوسری بیویوں کے بطن سے اولاد تھی ان کی بھی بہی خواہ اور دل سے محبت کرنے والی رہیں۔“ خاندانی حالات محبت تھی مجسم میری مریم چلی ہے پیار خالق سے بڑھانے حضرت سیدہ اُمم طاہر صاحبہ پاک طینت اور پارسا والدین کے ہاں پیدا 1