حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ

by Other Authors

Page 13 of 21

حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ — Page 13

حضرت ام سلیم 13 تو کل کرتے ہوئے گھر سے نکلے اور حضور میں اللہ کو اپنے ساتھ گھر لے آئے۔حضور میلے نے آتے ہی فرمایا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے لے آؤ۔ام سلیم وہی روٹیاں لے آئیں۔حضور اللہ کے حکم پر ان روٹیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کئے گئے۔ام سلیم نے اپنے گھی کے برتن میں سے کچھ بھی نکال کر ان روٹیوں پر ڈالا پھر رسول اللہ ﷺ نے دعا کی اور فرمایا دس دس کر کے صحابہ اندر آتے جائیں اور کھانا کھاتے جائیں۔اس طرح وہاں موجود تمام لوگوں نے کھانا کھایا جن کی تعداد ستر اسی کے قریب تھی۔(18) حضرت اُم سلیم انتہائی مہمان نواز اور لوگوں کا بہت خیال رکھنے والی خاتون تھیں۔آپ کی قربانی اور ایثار کا ایک مشہور واقعہ یہ ہے کہ ایک دفعہ حضور یا اللہ کے پاس ایک مہمان آیا تو پہلے تو آپ کے نے ازواج مطہرات کی طرف پیغام بھجوایا کہ اس مہمان کی مہمان نوازی کی جائے۔اتفاق سے اس وقت کسی کے پاس کچھ نہ تھا جس سے اس مہمان کی مہمان نوازی کی جاتی۔پھر جب آپ ﷺ نے صحابہ میں اس کی تحریک فرمائی تو ابوطلحہ نے بخوشی اس کی حامی بھر لی۔گھر جا کر اپنی اہلیہ ام سلیم سے کہا کہ یہ حضور ﷺ کا مہمان ہے اس کی ضیافت کا انتظام