حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 27 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 27

حضرت ام مظفر 27 27 تیمار داری پر قربان کرتی ہے۔بغیر کسی معاوضہ یا اس کی توقع کے۔۔۔۔دنیا کی کوئی دولت ڈھونڈنے سے بھی ایسی خدمت کسی قیمت پر خرید نہیں سکتی۔دعا اور دعا کی درخواست کے ساتھ کہ اے میرے مولا دیکھ ایک بے قرار روح اور بے چین دل رات کی کامل خاموشی میں تیرے حضور سجد و ریز ہے۔تو بچے وعدوں والا ہے۔ایک مضطرب کی دردمندانہ پکار کو سن اور میرے ماں باپ کو اپنے پیار اور رضا کی چادر میں ڈھانپ لے اور جنت کی بہترین نعمتیں عطا فرمائے۔آمین آپ کی وفات پر ایک نظم الفضل میں شائع ہوئی جس میں آپ کے سیرت کے سب پہلوں پر روشنی پڑتی ہے۔چل بسی ہے آج اس دنیا سے وہ خاتون پاک جس کے دم سے جی رہا تھا گھر کا ہر صغرو کبیر جو سخی تھی اور فنی تھی اور نیک و پاک تھی پارسا پر ہیز گاری اور تو کل کی نظیر جس کے در سے کوئی بھی خالی نہ جاتا تھا بشر مفلس و نا دار و مسکین و یتامی و فقیر دین احمد پر فدا راہ خدا کی جاں نثار احمدیت کا ستوں لجنہ اما اللہ کی میر (20)