حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 23 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 23

حضرت اُم مظفر 23 23 بے چینی میں گزرتا ہے۔بہت فکر مند اور پریشان رہتی ہیں اور ان کی اس حالت کا لاز ما مجھ پر بھی اثر پڑتا ہے اور میں اپنی انتہائی خواہش کے باوجود اس رنگ میں دینی خدمت نہیں کر سکتا ، جس کی میرے دل میں تڑپ ہے۔زائد از نصف صدی کے قریب ترین رفاقت کوئی معمولی چیز نہیں ہوتی اور ان کی حالت کا دوسرے پر اثر پڑ نالازمی امر ہے اور میں تو ویسے بھی اب ضعیف اور کئی عوارض میں مبتلا ہوں۔پس مخلصین اور صحابہ کرام سے درخواست ہے کہ وہ اتم مظفر کیلئے خاص دردمندانہ دل سے دعا کریں۔“ (17) حضرت اُم مظفر نے ایک نہایت کامیاب و کامران دور حضرت قمر الانبیاء کے ساتھ 57 سال تک گزارا اور 1960ء سے صاحب فراش (بستر پر تھیں۔پہلے اعصابی تکلیف کی وجہ سے بیمار ر ہیں پھر کو لہے کی ہڈی میں دوبارہ فریکچر ہونے کی وجہ سے بیماری اور طول پکڑ گئی تھی۔اگر چہ فریکچر ٹھیک ہو گیا تھا لیکن بغیر سہارے کے چل پھر نہیں سکتیں تھیں۔آپ نے بیماری کا طویل عرصہ بہت خندہ پیشانی سے گزارا اور اس طرح صبر و شکر کا بہت اعلیٰ نمونہ قائم کیا۔یوں تو آپ لمبے عرصے سے صاحب فراش تھیں لیکن پھر گردوں میں انفیکشن کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہو گئی اور بہت تیز بخار ہو گیا۔ہر ممکن علاج کے باوجو د طبیعت سنجل نہ سکی بالآخر یکم فروری 1970 ء بروز اتوارساڑھے چھ بجے اس دارِ فانی سے