حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 1
حضرت اُم مظفر 1 پیارے بچو! حضرت سرور سلطان صاحبہ المعروف أمّ مظفر رضى الله تعالى عنها قادیان دارالامان کی مبارک بستی میں اللہ تعالیٰ کے ایک پیارے بندے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کا مبارک گھر تھا۔جس میں آپ علیہ السلام کے ساتھ اور بھی بابرکت وجود رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ آپ علیہ السلام سے بہت خوش تھا اور آپ علیہ السلام کی عبادات کو پیار سے دیکھتا تھا۔پھر آپ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے کی اصلاح کے لئے بچن لیا اور مسیح اور مہدی بنایا۔جب اللہ تعالیٰ کسی سے پیار کرتا ہے تو اُسے بہت سے انعام ، بہت سی نعمتیں اور برکتیں عطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کے گھر کو برکتوں سے بھر دیا اور وعدہ فرمایا: تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ میں سے جن میں سے تو بعض کو اُس کے بعد پائے گا تیری نسل بہت ہوگی۔“ (1) آج ہم آپ کو جو کہانی سنائیں گے وہ ایسی ہی ایک نیک خاتون