حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 6
حضرت ام عمارة 6 میزبانی کا شرف حضرت ابوایوب انصاری کو حاصل ہوا تھا جو بنو نجار کے رئیس تھے۔رسول کریم ﷺ کی پڑدادی سلمی خاندان بنو نجار ہی سے تعلق رکھتی تھیں۔اسی بنا پر رسول کریم اللہ سے رشتہ داری کی وجہ سے بنو نجار مدینہ میں نمایاں حیثیت رکھتا تھا۔صلى الله جس وقت آنحضرت ﷺ کی عمر مبارک چھ برس تھی تو آپ ملے کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ اپنی لونڈی اُم ایمن کے ہمراہ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ تشریف لے گئیں اور وہاں کم و بیش ایک ماہ تک مقیم ر ہیں۔واپسی کے سفر میں ابواء کے مقام پر آپ کی وفات ہو گئی آپ میں نے اُم ایمن کے ہمراہ مکہ پہنچے۔اس زمانہ قیام کی باتیں حضور ﷺ کو ساری عمر یا در ہیں۔ایک دفعہ جب آپ ﷺ بنو نجار کے محلے سے گزرے تو ایک مکان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا یہی وہ مکان ہے جہاں میں اپنی والدہ کے ہمراہ ٹھہرا تھا ، پھر آپ علیہ نے ایک تالاب اور ایک میدان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا یہی وہ تالاب ہے جس میں میں نے تیرنا سیکھا تھا اور یہی وہ میدان ہے جس میں میں ایک لڑکی کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔(7) مدینہ میں ہجرت کے بعد دینی امور کی حفاظت کے لئے بارہ