حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 20

حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ — Page 12

حضرت ام الفضل لبابة الكبرى 12 لباس مبارک اس لاش کو پہنانے کے لئے دیا۔ہجری میں عباس نے کھلم کھلا اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا فتح مکہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ رہنے کی سعادت پائی۔اس کے بعد غزوہ حنین میں دشمنوں کی سخت تیراندازی کے مقابل پر نبی کریم علیہ کی حفاظت کے لئے صبر و ہمت کے ساتھ نہ صرف کھڑے رہے، بلکہ خوب مقابلہ کیا۔حضرت عباس زمانہ جاہلیت میں چونکہ سود کا کاروبار کرتے تھے حجۃ الوداع کے موقع پر نبی کریم اللہ نے فرمایا:۔جاہلیت کے تمام سود معاف کر دیئے گئے ہیں اور سب سے پہلے 66 میں اپنے خاندان عباس بن عبدالمطلب کا سود معاف کرتا ہوں۔“ نبی کریم ﷺ کی آخری بیماری میں بھی عباس اور ان کے گھرانے نے تیمارداری میں دن رات ایک کر دیا آپ علیہ کی تجہیز و تکفین میں آپ صلى اور آپ کے دونوں صاحبزادے شامل ہوئے۔حضرت عباس معمر کے لحاظ سے چونکہ بنو ہاشم کی بزرگ شخصیت تھے اس لئے نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد لوگ ان کے پاس تعزیت کے لئے آتے اور تمام صحابہ کرام حضرت عباس کے ساتھ ایسی عزت و احترام سے پیش آتے جیسے نبی کریم علیہ کی حیات مبارکہ میں پیش آتے تھے۔ہر