حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ — Page 8
حضرت ام الفضل لبابة الكبرى 8 حضرت ام الفضل کی گود میں پرورش پا رہے تھے۔تو ایک دن آپ اس ننھے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں صلى الله حاضر ہوئیں۔آپ ﷺ نے اپنے پیارے نواسے کو اپنی گود میں لے لیا اور پیار کرنے لگے ننھے حسین نے اپنے نانا جان محترم کی گود میں پیشاب کر دیا۔حضرت ام الفضل جو پاس ہی بیٹھی تھیں لپک کر آگے بڑھیں اور بچے کو فوراً اپنے آقا کی گود سے لے لیا اور جھڑک کر کہا۔ارے تھے تو نے یہ کیا کیا ؟ رسول کریم ﷺ کو ذرا بھی پسند نہ تھا کہ ان کے پیارے اور لاڈلے نواسے کو کوئی جھٹر کے اس لئے آپ ﷺ نے ام الفضل سے فرمایا۔" ام الفضل تو نے میرے بچے کو یونہی جھڑ کا جس سے مجھے دو تکلیف ہوئی۔“ اس کے بعد نبی کریم ﷺ نے پانی منگوایا اور لباس مبارک کا پیشاب والا حصہ دھلوایا۔(2) ہجرت سے تین سال پہلے حضرت ام الفضل نے بنو ہاشم اور بنوعبدالمطلب کے ساتھ شعب ابی طالب کی گھاٹی میں تین سال گزارے۔یہ وہ دن تھے جب قریش نے ان کا معاشی اور معاشرتی بائیکاٹ کر رکھا تھا۔سخت تنگی اور تکلیف کا زمانہ تھا۔بھوک اور فاقے تھے۔