حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 7 of 20

حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ — Page 7

حضرت ام الفضل لبابة الكبرى تعبیر یہ معلوم ہوتی ہے کہ 7 اللہ تعالیٰ میری پیاری بیٹی حضرت فاطمہ کو ایک فرزند عطا فرمائے گا اور تم اس کو دودھ پلاؤ گی۔“ کچھ عرصہ کے بعد حضرت فاطمۃ الزھرہ کے ہاں ایک فرزند حضرت حسین کی پیدائش ہوئی حضرت ام الفضل نے ان کی پرورش کی اور اس حوالے سے ان کی رضائی والدہ بھی کہلا ئیں۔اس لئے سارا خاندان نبوت آپ کی بہت عزت و تکریم کرتا تھا۔ہمیں معلوم ہے کہ حسن اور حسین حضرت فاطمہ کے بیٹے اور رسول مقبول ﷺ کے پیارے نواسے تھے۔آپ یہ جتنی محبت اپنی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ سے کرتے تھے اتنے ہی یہ بچے بھی آپ ﷺ کو پیارے تھے ان کو گود میں لیتے کندھوں پر اٹھاتے نماز پڑھتے ہوئے سجدہ میں جاتے تو یہ دونوں بچے آپ ع کی گردن مبارک پر سوار ہو جاتے۔جب تک یہ بچے اوپر سے اتر نہ جاتے صلى الله آپ نے سجدہ سے سر نہ اٹھاتے۔صل حسین وہی تھے جنہوں نے واقعہ کربلا کے دردناک حالات میں عظیم الشان شہادت پائی۔پیارے آقامیہ نے تو ان کے بچپن میں ہی ان کی شہادت کی پیش گوئی فرما دی تھی۔آپ ﷺ کی بے پایاں محبت کا اندازہ اس واقعہ سے لگالیں کہ جس زمانہ میں حضرت حسین