حضرت اُمِّ کلثوم ؓ — Page 4
حضرت ام کلثوم بنت حضرت محمد الله گھائی میں رہنا پڑا۔یہ آپ ﷺ کا خاندانی درہ تھا جو کہ دو پہاڑوں کی اوٹ میں تھا۔بائیکاٹ کا یہ زمانہ حضور ﷺ کے خاندان نے یہاں گزارا۔اس زمانہ میں حضرت اُم کلثوم اپنی والدہ ماجدہ حضرت خدیجہ کے ہمراہ اس جگہ پر رہیں۔انہوں نے یہ اڑھائی تین سال کا عرصہ بہت صبر کے ساتھ گزارا۔اس زمانہ میں غذا کی کمی رہی۔جب مقاطعہ ختم ہوا تو حضرت خدیجہ الکبری جو کہ بڑی عمر ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکی تھیں نے رمضان المبارک 10 نبوی میں وفات پائی اور جون کے قبرستان میں دفن ہوئیں۔اور اسی سال آپ ﷺ کے پچا ابو طالب کی بھی وفات ہوئی۔حضرت زینب کی شادی ہو چکی تھی اور وہ اس وقت حبشہ ہجرت کر چکی تھیں۔والدہ کی وفات سے گھر میں حضرت ام کلثوم اور حضرت فاطمہ اکیلی رہ گئیں۔حضور ے کے لیے یہ غم کا سال تھا۔شعب ابی طالب کی علی مشکلات اور طلاق کی تکلیف کے بعد حضرت اُم کلثوم کو اپنی والدہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔(4) حضرت خولہ بنت حکیم ، حضور ہے کے پاس گئیں اور مشورہ دیا کہ ان گھریلو مشکلات کا حل یہ ہے کہ آپ ﷺے دوسری شادی کر لیں۔حضور اللہ نے ان کے اس مشورہ کو تسلیم کرتے ہوئے ایک عمر رسیدہ