حضرت اُمِّ ہانی ؓ — Page 12
حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا 12 صلى اللهم سے آپ نے لمبی عمر پائی اور چاروں خلفائے راشدین کا زمانہ دیکھا اور اُن سے فیض یاب ہوئیں۔چاروں خلفاء راشدین، اصحاب رسول علی اور علماء امت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے۔اور ان کا حد درجہ احترام صلى الله کرتے کیونکہ آنحضور ﷺ کے ہاں ان کو عزت واحترام کا مقام حاصل تھا۔انہیں یہ سعادت اور اعزاز آخری دم تک میسر رہا۔كُل من عليها فان جو بھی اس دنیائے فانی میں آیا اُسے ایک نہ ایک دن کوچ کر جاتا ہے خواہ انبیاء و صالحین ہوں یا کتنی ہی مبارک اور پیاری ہستیاں۔یہی قانونِ قدرت ہے۔حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا اپنے بھائی علی کے بعد تک زندہ رہیں۔حضرت امیر معاویہ کے زمانہ خلافت میں 50 ہجری میں حضرت اُم ہانی رضی اللہ تھا ایک راضی برضا زندگی گزار کر اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔اللہ آپ سے راضی ہو اور اپنی جوار رحمت میں صالحین کے ساتھ جگہ عطا فرمائے اور ہمیں ان جیسی با برکت ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین (17)