حضرت اُمِّ ہانی ؓ

by Other Authors

Page 11 of 18

حضرت اُمِّ ہانی ؓ — Page 11

حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا 11 اور بچیوں کے لئے ایک پیغام اور ایک نصیحت ہے:۔عَن أُمّ هانى رضى الله عنها قَالَتْ: قَالَ رَسُول الله : يَا عَائِشَةُ لِيَكُنُ شَعَارُكِ الْعِلْمَ والْقُرانَ۔(15) ترجمہ : حضرت ام ہانی رضی اللہ صحا بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اے عائشہ تمہارا شعار قرآن کریم اور علم ہو۔یعنی قرآن اور علم کے ساتھ تمہیں اس قدر محبت ہونی چاہیے کہ اس سے زیادہ قریب اور پیاری چیز تمہیں کوئی نہ ہو۔(شعار اس لباس کو کہتے ہیں جو جسم کے ساتھ لگا ر ہے ) حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر جھکنے والی مبارک خاتون تھیں جیسے جیسے عمر بڑھنے لگی اور جسم کمزور پڑنے لگا تو الله اس صحابیہ کو فکر ستانے لگی کہ عبادت کا حق ادا نہیں ہورہا اس مسئلہ کو لے کر آپ محبوب خدا حضرت محمد ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گئیں۔اور حضور ﷺ کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ اب میں بوڑھی ہو گئی ہوں چلنے پھرنے میں کمزوری محسوس ہوتی ہے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجئے جسے بیٹھے بیٹھے پڑھ سکوں۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ ایک سومرتبہ سُبْحَانَ اللہ ایک سو مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ایک سو مرتبہ اللهُ اکبر اور ایک سومرتبہ لا إله إِلَّا اللہ کہ لیا کرو۔(16) اس طرح آپ ذکر الہی میں مصروف رہتیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل