عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 4 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 4

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں حرف اول نظام خلافت نوع انسان کے لئے ایک ایسا بیش بہا سرمایہ ہے جس سے مستفید ہو کر انسان ان نایاب خزائن سے فیضیاب ہوسکتا ہے جو مادی دنیا میں نا قابل تصور ہیں۔یہ ایک ایسی واحد ڈھال ہے جس کے زیر سایہ انسان عالم روحانی کی ان بلندیوں تک رسائی پاسکتا ہے جو انسان کا مقصودِ حیات ہے۔فی زمانہ یہ سعادت عظمی صرف مامور زمانہ حضرت اقدس مسیح موعود کی قائم کردہ جماعت کو حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو خلافت کا نظام عطا فرمایا ہے اور اس خلافت کی رہنمائی سے ہی انفرادی و اجتماعی ترقیات اور فتوحات وابستہ ہیں۔ہیں۔اس نظام خلافت کی برکت سے افراد جماعت کی روحانی بہبود اور نشونما کے لئے اور تمام احباب جماعت کو ایک کڑی میں پروئے رکھنے کے لئے ایسا مرکزی نظام جاری کیا گیا ہے جو ہر مرد و زن اور پیر وجواں کے لئے دینی و دنیاوی ترقیات کا ضامن ہے۔یہ نظام نظام جماعت کہلاتا ہے۔نظام جماعت اور نظام خلافت دونوں عملاً ایک ہی چیز ہیں اور ایک کی مضبوطی اور استحکام دوسرے کی مضبوطی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتی۔ہے۔4