عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 21 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 21

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں اختیار کرنا سیکرٹری اصلاح وارشاد کی ذمہ داری ہے۔سیکرٹری اصلاح وارشاد کو اصلاحی کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے اس لحاظ سے اُس کی ذمہ داری ہے کہ جو معاملات اُسکی ذاتی کوششوں سے حل نہ ہوں وہ امیر اصدر جماعت کے مشورہ سے اصلاحی کمیٹی میں رکھکر حل کرنے کی کوشش کرے۔سیکرٹری اصلاح وارشاد کی ذمہ داریوں کے متعلق سیدنا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 2003ء میں فرماتے ہیں کہ :۔پھر سیکرٹری تربیت یا اصلاح وارشاد ہے ان کو بھی بہت فعال کرنے کی ضرورت ہے۔اگر یہ سیکرٹریان تربیت یا اصلاح وارشاد بعض جگہوں پر کہلاتے ہیں، اپنے معین پروگرام بنا کر نچلے سے نچلے لیول سے لے کر مرکزی لیول تک کام کریں جس طرح کام کرنے کا حق ہے۔تو امور عامہ کے مسائل بھی اس تربیت سے حل ہو جائیں گے تعلیم کے مسائل بھی کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔رشتہ ناطہ کے مسائل بھی بہت حد تک کم ہوجائیں گے۔یہ شعبے آپس میں اتنے ملے ہوئے ہیں کہ تربیت کا شعبہ فعال ہونے سے بہت سار۔شعبے خود ہی فعال ہو جاتے ہیں اور جماعت کا عمومی روحانی معیار بھی بلند ہوگا۔21