عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 49 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 49

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کمیٹی میں رکھا کریں اور مرکزی انتخاب کمیٹی اس صدر / امیر جماعت کی تبدیلی کے تعلق سے سارا جائزہ لے کر اپنی مشتر کہ رپورٹ یہاں بغرض رہنمائی و منظوری بھجوائے گی اور بعد منظوری اس صدر امیر جماعت کی جگہ کسی دوسرے صدر امیر جماعت کے تقر را انتخاب کی کاروائی حسب طریق ہو سکے گی۔تمام ایسے صدور امراء کو اس طرف خصوصی توجہ دلائیں کہ آئندہ کے لئے اب یہ ہدایت ہے۔آپ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اپنی جماعتوں کی ماہانہ پورٹس بر وقت ساتھ کے ساتھ مرکز کو بھجوائیں۔بصورت دیگر آپ کے خلاف اس ہدایت کی روشنی میں یہ کاروائی کرنا ناگزیر ہوگا۔عہدے لے کر بیٹھ رہنا بڑی بات نہیں ہے۔اصل کام اس عہدہ اور ذمہ داری کا حق ادا کرنا ہے۔“ (بحوال مكتوب 2013-05-7196/04-QND) 49