عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 20 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 20

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں خلاف ہو تو اس کام کو روکنے کے لئے امیر یا صدر جماعت کو فوری رپورٹ سیکرٹری اصلاح و ارشاد نظارت اصلاح وارشاد اور نظامت ارشاد وقف جدید کی ہدایات کی روشنی میں جماعت میں درس قرآن کریم و حدیث و كتب/ ملفوظات حضرت مسیح موعود ملیہ السلام کا انتظام کرنا۔تربیتی جلسوں کا اہتمام کرنا ( کوشش کی جائے کہ ہر ماہ ایک تربیتی جلسہ ہوا کرے ) نماز، روزہ کی تلقین اور بد رسوم دور کرنے کی کوشش کرنا۔اختلافی اور عملی مسائل سے جماعت کو واقف کرانا اور صحیح عقائد کی رہنمائی کرنا۔جماعتوں میں ڈش لگانا اور احباب جماعت اور غیر از جماعت مہمانوں کو MTA کے پروگرام اور حضور انور کے خطبات سے مستفید کرنے کی کوشش کرتے رہنا۔احمدیوں میں کوئی باہمی تنازعہ یا میاں بیوی کے جھگڑوں میں اصلاحی کمیٹی کے تعاون سے اصلاح کی کوشش کرنا۔رشتہ ناطہ کے معاملات میں رہنمائی کرنا اور غیروں میں رشتے کرنے کی ممانعت اور اسکی حکمت احباب کو آگاہ کرنا اور جو اس حکم سے روگردانی کرے اس کا معاملہ مجلس عاملہ میں پیش کرنا۔اسی طرح تمام احباب جماعت کی تربیت و اصلاح کے ذرائع 20