توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 394 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 394

توہین رسالت کی سزا 394} قتل نہیں ہے رہے گا۔یہانتک کہ رسول اللہ صلی اللی علم پر اٹھنے والا ہر تیر واپس اپنی کمان میں لوٹ جائے اور یہانتک کہ دنیا کی اکثریت آپ کی غلامی میں آکر آپؐ پر درود و سلام بھیجنے والی بن جائے۔انشاء اللہ۔یہ اللہ تعالیٰ کی وہ تقدیر ہے جو کبھی نہ ٹلنے کے لئے جاری ہو چکی ہے اور اپنی تکمیل کی جانب سرعت کے ساتھ رواں دواں ہے۔زندہ نبی اور خد اتعالیٰ کا اعلیٰ درجہ کا پیار نبی صلی الیکم حضرت مسیح موعود علیہ السلام امید بہارِ رحمت اور نوشتہ تقدیر پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلۂ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمر دنبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نہی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں کا سر دار ، رسولوں کا فخر ، تمام مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفی و احمد مجتبیٰ صلی الی یکم ہے جس کے زیر سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی و آخری وصیت یہی ہے کہ ہر ایک روشنی ہم نے رسول نبی امی کی پیروی سے پائی ہے اور جو شخص پیروی کرے گا۔وہ بھی پائے گا اور ایسی قبولیت اس کو ملے گی کہ کوئی بات اُس کے آگے انہونی نہیں رہے گی۔زندہ خدا جو لوگوں سے پوشیدہ ہے اس کا خدا ہو گا اور جھوٹے خدا سب اس کے پیروں کے نیچے کچلے اور روندے جائیں گے۔وہ ہر ایک جگہ مبارک ہو گا اور الہی قوتیں اُس کے ساتھ ہوں گی۔والسلام علیٰ من اتبع الھدی۔“(سراج منیر روحانی خزائن 12 صفحہ 82) يا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَ بَعْثٍ ثَانِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَما صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى ابْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ *****