توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 282 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 282

توہین رسالت کی سزا 282} قتل نہیں ہے امام ابن تیمیہ کی تحریر کے بعد اس نصرانی کو بچانے کے لئے ایک تدبیر نکالی گئی تھی۔عام ابن تیمیہ۔مطبوعہ نعمان پبلیکیشنز شائع شدہ 2014ء، صفحہ 98 تا100) کتاب ” امام ابن تیمیہ کے بارے میں اس اقتباس کا سرسری جائزہ لیا جائے تو اس کے دو پہلو سامنے آتے ہیں۔اول : یہ ماحول کیا تھا اور اس ماحول میں امام ابن تیمیہ کا اپنا کر دار کیسا تھا؟ دوم یہ کہ اس کتاب کی ماہیت اور حیثیت کیا ثابت ہوتی ہے ؟ ا) (۲ (۳ (1 (۲ (۳ : اول پہلو کے منظر اور ماحول میں امام ابن تیمیہ کے طرزِ عمل میں بلوہ خیزی نمایاں ہے۔قرآنی حکم کے تحت اولو الامر کی اطاعت کی بجائے کھلی کھلی بغاوت موجود ہے۔واضح طور پر ملکی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی جسارت کی گئی ہے۔دوسرے پہلو کے لحاظ سے جس سرعت سے یہ کتاب تحریر کی گئی ہے اس میں تحقیق بلکہ سچائی کا حق ادا نہیں ہوا۔جس ماحول اور اثر میں کتاب لکھی گئی ہے، متشددانہ اور باغیانہ ہے۔ہنگامی طور پر تصنیف کی گئی اس کتاب میں جو روایات استعمال کی گئی ہیں ان میں سے اکثر کے مآخذ معدوم ہیں۔