توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 334 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 334

توہین رسالت کی سزا 334 } قتل نہیں ہے ،انسانیت، انسان اور انسانی خون کا سب سے بڑا محافظ وو ***** گزشتہ صفحات میں کتاب ” الصارم المسلول “ کے تجزیئے والے باب میں زیر عنوان ” سب سے طاقتور انسان ، محمد رسول اللہ صلی علیم کے تحت بعض واقعات بیان کئے گئے ہیں۔وہ واقعات آپ کے اُس حسین مزاج اور پاک سیرت کے دلکش پہلو سے پر دہ کشائی کرتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے ہر موقع پر انسان کے خون کی حفاظت فرمائی ہے۔خواہ وہ خون آپ کے شدید سے شدید جانی دشمن کا ہی کیوں نہ تھا، آپ نے بلا تفریق قوم و قبیلے اور مذہب و ملت اسے تحفظ فرمایا۔انبیاء علیہم السلام کی گواہی: ذیل میں چند مزید حقائق پیش کئے جارہے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ ظلم کی سیرت کے اسی عظیم ترین اور احسان سے لبریز حسین ترین پہلو کی وضاحت کرتے ہیں کہ آپ ہر موقع اور ہر قدم پر انسانیت کے شرف اور انسان کے خون کی حفاظت فرمانے والے تھے۔قبل اس کے کہ آپ کے حسن و احسان سے معمور ان واقعات کے چمن زار کی سیر کو نکلیں، پہلے ایک نظر صحف انبیاء پر بھی ڈالتے ہیں کہ انہوں نے جب آپ کی حسین ذات کو نظر کشفی سے دیکھا تو آپ کے ان اوصاف حمیدہ کی کیا نشاندہی فرمائی ہے۔چنانچہ حضرت یسعیاہ علیہ السلام نے آپ کے بارے میں یہ پیشگوئی فرمائی کہ