توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 326 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 326

توہین رسالت کی سزا 326 H قتل نہیں ہے کافر ہوں۔( بخاری کتاب التفسير سورة التوبه باب قوله "استغفر لهم أولا تستغفر لهم وترمذی ابواب التفسير باب من سورة التوبه و ابن کثیر 9ھ موت عبد اللہ بن ابی) یہ عجیب بات ہے کہ منافقین کی نماز جنازہ کی ممانعت کی آیات اس وقت نازل ہوئیں جب آنحضرت صلی له م رئیس المنافقین کی نماز جنازہ پڑھا چکے تھے۔حالانکہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو اس نماز جنازہ کی ادائیگی سے پہلے بھی آپ پر یہ آیات نازل فرما سکتا تھا۔لیکن عبد اللہ بن ابی بن سلول کی نماز جنازہ کے عین بعد ان کا نزول لازماً کسی غیر معمولی حکمت سے خالی نہیں تھا۔اس طریق سے اللہ تعالیٰ نے دنیا کو اپنے مجسم رحمت نبی کا حوصلہ اور عفو دکھایا تھا کہ آپ کا سینہ شدید ترین مخالف اور شریر ترین منافق کے لئے بھی رحمت اور بخشش کے جذبات سے لبریز تھا۔خلق خدا کی بخشش کے لئے آپ کی بے تابی ایسی تھی کہ فرمایا اگر مجھے یہ معلوم ہو جائے کہ ستر سے زائد مرتبہ مغفرت طلب کرنے پر اس کی بخشش ہو جائے گی تو میں ضرور اس سے زیادہ بار اس کے لئے بخشش کی دعا کروں گا۔اگر یہ آیات عبد اللہ بن ابی کے جنازہ سے پہلے نازل ہو تیں تو شاید آنحضرت صلی اللی علم کا یہ رحمت و بخشش کا عظیم خُلق اور سیرت کا درخشندہ پہلو دنیا سے مخفی رہتا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلَّمَ أَنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔صبر و برداشت کی آخری حدوں تک ضبط و حوصلے کو نہ توڑنے والے پر قتل و ظلم کے الزامات قطعی طور پر جھوٹے ہیں۔امن و سلامتی کا پیغامبر : حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خوب جہاد کیا۔آپ کو اگر کسی نے کبھی تکلیف پہنچائی تو آپ نے اس سے کبھی انتقام نہیں لیا۔ہاں جب اللہ تعالیٰ کے کسی