توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page vi
{ V } دیا ہے۔یہ کارروائی تخلیق کائنات کی وجہ اور اس کی دلیل کو مبہم بلکہ مسخ کرنے کی بھی کھلی کھلی جسارت ہے۔پس ان کارروائیوں کو اب ہر حال میں ختم ہو ناضروری ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے عاجز کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے اسلام کی حسین تعلیم اور رسول اللہ صلی ایم کی عالمین پر وسیع پر رحمت ذات سے ظلم و جبر اور قتل و خون کے دھبوں کو صاف کرنے کا ذریعہ فرمائے۔یہ کوشش آپ کے ناموس کی حفاظت کے حقیقی طریقوں اور مستقیم راستوں کی نشاندہی کرنے والی ہو اور دنیا پر آپ کی رحمتوں کی ازلی ابدی سچائیاں واضح کرنے والی ہو۔وما توفیقی الا باللہ العظیم۔اس عاجز کی یہ بھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عاجز گنہگار کو اپنے پیارے حبیب صلی ال نیم کے صدقے بخش دے اور اخروی زندگی میں اس کے قدموں میں جگہ دے۔آخر میں خاکسار ان سب مخلصوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے اس تصنیف میں خاکسار کی مدد فرمائی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلى الل علم کے عاشقوں میں شمار فرمائے۔خاکسار ہادی علی چوہدری فروری 2019ء *****