توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 363 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 363

توہین رسالت کی سزا { 363 ) قتل نہیں ہے سیرت طیبہ کا ایک اور تابناک پہلو ***** رحمۃ للعلمین رسول اللہ صلی ال ظلم کی سیرت طیبہ کا یہ پہلو بھی انتہائی تابناک ہے کہ بعض سرکشوں ، باغیوں اور سازشیوں کی سرکشی، بغاوتوں اور سازشوں پر بھی آپ انہیں سزائے موت نہ دیتے تھے۔بلکہ انہیں سبق سکھانے کے لئے ان کے اڈوں اور آلات کو ختم کر دیتے تھے مگر ان کی جانوں کو تلف ہونے سے بچاتے تھے۔چنانچہ مدینے میں جو یہودی مقیم تھے ان میں سے بعض کسی نہ کسی موقعے پر اپنے بغض سے مجبور ہو کر ضرور سازش کرتے رہتے تھے۔ذیل میں اس نوع کے چند واقعات پیش ہیں۔۱) جادوگری کی ذلیل جسارت پر معافی: بعض روایتوں میں بیان ہوا ہے کہ صلح حدیبیہ کے بعد آنحضرت صلی علی کلم جب مدینے واپس لوٹے تو نعوذ باللہ ایک یہودی نے جس کا نام لبید بن اعصم تھا، آپ پر جادو کر دیا تھا۔چنانچہ یہ روایت بخاری میں کتاب الطب "باب هل يستخرج الشحر “ کے علاوہ دو اور جگہوں پر بھی بیان ہوئی ہے۔آپ پر جادو ہو جانے کی تشہیر کوئی معمولی بات نہیں تھی۔یہ آپ کے مقام و مرتبے اور عزت و تقدس پر انتہائی خوفناک اور گندہ حملہ تھا۔کیونکہ جادو کرنے والا جادو زدہ پر ذہنی اور اعصابی لحاظ سے حاوی اور مسلط ہوتا ہے۔لہذا آپ پر جادو ہو جانے کا مطلب یہ تھا کہ ایک ناپاک یہودی نے نعوذ باللہ آپ جیسے عظیم الشان نبی، نبیوں کے سردار اور سید الخلق صلی ا ہم کو ذہنی اور اعصابی لحاظ سے زیر کر لیا تھا اور وہ آپ پر مسلط ہو گیا تھا۔إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔یہ رسول اللہ صلی اللی کم کی توہین کی یہ ایک انتہائی غلیظ اور گھناؤنی کوشش تھی۔