توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 9 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 9

توہین رسالت کی سزا ( 9 } قتل نہیں ہے ہیں۔کیا یہ لوگ یہ اسوہ پیش کر رہے ہیں رحمۃ للعالمین کا ؟ کیا یہ لوگ خدا تعالیٰ کے سب سے پیارے نبی صلی الی ایم کے بارے میں یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ نعوذ باللہ آپ اللہ تعالیٰ کے نافرمان تھے ؟ پس یہ ہیں وہ اپنے ہی دوست“ جو کمین گاہ میں چھپ کر تمام دنیا کے محسن صلی للہ ہم پر تیر چلاتے ہیں۔چنانچہ اگر گھر کے رکھوالے ہی اس طرح کے چور نکلیں تو پادری فانڈر ، پادری عماد الدین اور سلمان رشدی جیسوں کو کس طرح الزام دیا جا سکتا ہے ؟ رسول اللہ صلی الم کو اذیت مذکورہ بالا آیت کریمہ کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَن يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيْتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانتَشِرُ وا وَلَا مُسْتَأْنِسِيْنَ لِحَدِيْثِ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنكُمْ وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعاً فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَن تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا أَن تَنكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِن بَعْدِهِ أَبَداً إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِندَ اللهِ عَظِيماً“ (الاحزاب:54) ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہوا کر و سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کی دعوت دی جائے مگر اس طرح نہیں کہ اس کے پکنے کا انتظار کر رہے ہو لیکن ( کھانا تیار ہونے پر) جب تمہیں بلایا جائے تو داخل ہو اور جب تم کھا چکو تو منتشر ہو جاؤ اور وہاں ( بیٹھے ) باتوں میں نہ لگے رہو۔یہ (چیز) یقینا نبی کے لئے تکلیف دہ ہے مگر وہ تم سے ( اس کے اظہار پر ) شرماتا ہے اور اللہ حق سے نہیں شرماتا۔اور اگر تم اُن ( ازواج نبی) سے کوئی چیز مانگو تو پر دے کے پیچھے سے مانگا کرو۔یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ (طرز عمل) ہے۔اور