توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 154
***** توہین رسالت کی سزا ے: رہا ہے۔154 } قتل نہیں ہے اس روایت کا ایک جزو یعنی صحابہ کو گالی دینے والے کی سز اوالا حصہ ہمیشہ نا قابل عمل الغرض اس ساری بحث کا یہی خلاصہ نکلتا ہے کہ یہ روایت خلاف قرآن کریم، خلاف احکام و سنتِ رسول ا، خلاف عمل خلفائے راشدین و صحابه، خلاف اجماع و طریق ائمہ اور خلاف عقل ہے۔اس کی اندرونی شہادت ثابت کرتی ہے کہ یہ روایت وضعی ہے اور نا قابلِ عمل ہے۔ایسی وضعی روایات خوبصورت دین اسلام پر الزام قائم کرتی ہیں، اس کی دلکش تعلیم کو متہم کرتی ہیں اور اس سے اس کی بنیادی کشش چھین کر عالمگیر نفرتوں میں اتار دیتی ہیں۔لہذا ان کا ترک کر ناضروری ہے۔ان کا دین اسلام کی خوبصورت، پرکشش اور پاک تعلیمات سے قطعی طور پر کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔اسلام ایک پر رحمت، سچا، مثبت اور عملی مذہب ہے۔یہ قتل و غارت جیسے وحشیانہ ، جھوٹے، منفی اور مہلک نظریات کو ترک کر کے پر امن اور مثبت راہوں پر آگے سے آگے چلنے کی تلقین کرتا ہے۔