توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 80 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 80

***** توہین رسالت کی سزا نہیں + 80 } قتل نہیں ہے یہ تو اس واقعہ کی حقیقت اور تفصیل تھی مگر سوال یہ ہے کہ اس پورے واقعہ میں ہتک رسول کا کون سا موقع اور کون سا محل ہے ؟ اس واقعہ کا سب و شتم رسول سے دُور کا بھی کوئی تعلق ہے۔ہر قاری خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ یہ توہین رسول کا معاملہ تھا یا ایک کھلی کھلی محاربت تھی اور اس میں رسول اللہ صلی اللی علم کو قتل کرنے کا کھلا کھلا اور ثابت شدہ اقدام تھا۔پس اس یہودیہ کو شاتم رسول قرار دینا اور اس کا اگر بطور قصاص قتل ہوا بھی تھا تو اسے گالی کا انتقام قرار دینا آپ پر افتراء ہے۔آپ کی طرف ایک ایسا فعل منسوب کرنے کی جسارت ہے جو آپ نے نہیں کیا۔