تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 691
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء میں واقفین آنے والے ہیں۔ان کے لئے تیاری کی ضرورت ہے۔اور اگر یہ دھکا نہ لگتا تو خیال ہی نہ آتا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں نئے جامعہ قائم کئے جائیں۔پس خدا کی تقدیر خود بخود کام کروا رہی ہے۔نہ کسی انسان کی یہ خوبی ہے اور نہ کسی کو فخر کا حق ہے۔اس لئے کوئی غلط نہیں اپنے اندر پیدا نہ ہونے دیں۔اگر آپ نے یہ غلط فہمی اپنے دل میں پیدا کر لی کہ ہم بڑے تمہیں مارخاں ہیں تو میں جانتا ہوں کہ اسی حد تک یہ برکتیں جاتی رہیں گی۔نصرت جہاں کے تابع وہ عظیم الشان تحریک تھی، جو قدرت ثانیہ کے مظہر ثالث نے افریقہ میں جاری کی۔اور اس کی بے شمار برکات ہم نے دیکھیں۔اس کا کام مسلسل آگے بڑھتا رہا ہے۔احمدی ڈاکٹر افریقہ کے ممالک میں بہت ہی عظیم الشان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان کے نیک اثرات کے متعلق اپنے بھی لکھتے ہیں، غیر بھی لکھتے ہیں۔بہت بڑے سلسلے کے کام ہیں، جن کا بوجھ ان ہسپتالوں نے اٹھایا ہوا ہے۔ایک پیسہ بھی ان ملکوں سے باہر نہیں لے جایا جاتا۔بلکہ انہی کی تعلیم پر، انہی کی بہبود کے دوسرے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔اس لئے جو واقفین زندگی ڈاکٹر ہیں، وہ بھی خدا کے فضل سے عظیم الشان خدمتوں کی توفیق پارہے ہیں اور ہماری دعاؤں کے محتاج ہیں۔گزشتہ دو سالوں کے اندر ان کا بجٹ آٹھ کروڑ سے بڑھ کر 10 کروڑ سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔اور کیونکہ بچت ہے ہسپتال کی ، اس لئے خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دیتا ہے ، ہم یہ رقم دوسرے نیک کاموں پر خرچ کر دیتے ہیں۔عمومی تاثرات اپنے بھی اور غیر بھی لکھتے ہیں۔ان کا ایک منحنیم پلندہ ہے، جو میں چھوڑتا ہوں۔صرف ایک ذاتی واقعہ بتا تا ہوں کہ جب سوئٹر لینڈ کے دورے پر گیا تو گیمبیا کے ایک قونصلر تھے ، جو گھمبیا کی حکومت کی طرف سے وہاں متعین تھے۔پچھلے دورہ کے موقع پر بھی ان سے بات ہوئی۔اس دورے کے موقع پر بھی ان کا محبت اور خلوص کا جو رنگ تھا، اس میں نمایاں اضافہ تھا۔اور انہوں نے اس کی ایک وجہ یہ بیان کی کہ جب وہ گیمبیا دورے پر گئے تو ہمارے ہسپتال کو انہوں نے دیکھا اور وہ حیران رہ گئے کہ غریبانہ طور پر چلایا جانے والا ہسپتال حکومت کے اس ہسپتال سے بہت بہتر کام کر رہا ہے، جس پر بے شمار روپیہ خرچ ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔اور انہوں نے بتایا کہ میں جانتا ہوں ، وہاں کے افسران کو۔میں تو باقاعدہ سرکاری دورے پر تھا۔وہاں کے وزیروں نے مجھے بتایا کہ ہم زیادہ پسند کرتے ہیں کہ احد یہ ہسپتال میں جا کر علاج کروائیں۔یہ نسبت اپنے ہسپتال کے مفت علاج کے۔کیونکہ شفا ان کے ہاتھ میں ہے۔پس یہ خدا کا عظیم نشان ہے کہ خدا تعالیٰ ان مخلصین کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے ان کے ٹیڑھے ترچھے اور کند اوزاروں کے ذریعے کئے ہوئے آپریشنوں میں بھی برکت ڈال دیتا ہے۔اور خدا 691