تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 647 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 647

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء جاپان کے سپردکو ریا تھا۔اگر چہ کوریا کے انہوں نے ایک دو دورے تو کئے ہیں اور وہاں خدا کے فضل سے زمین بھی اچھی ہے۔مگر ابھی ان کو وہاں کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔اب انشاء اللہ یہ کوریا کے متعلق ایک خاص منصوبہ بنارہے ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں، خدا کے فضل سے کہ آئندہ سال اس کی خوشخبری دی جائے گی“۔حضور نے فرمایا:۔امریکہ کے سپر د پانچ ممالک تھے۔میکسیکو، گوئٹے مالا ، ڈومینیکن ری پبلک، بیٹی اور پانامہ۔افسوس ہے کہ امریکہ کی جماعت اتنی بڑی ہونے کے باوجود اور کئی پہلوؤں سے آگے ہونے کے باوجود بھی دعوت الی اللہ میں پیچھے ہے۔مقامی طور پر بھی پیچھے ہے اور بیرونی طور پر تو ذکر ہی کوئی نہیں۔اس لئے چند خطوط تو انہوں نے وہاں سے لکھے ہیں، جس کی انفرادی طور پر تو مجھے اطلاع ملتی رہی ہے۔لیکن کوئی کام نہیں ہوسکا۔البتہ اب ہو سکتا ہے کہ یہ بھی الیاس صاحب کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کریں۔سورینام میں بھی کوئی کام نہیں ہوا۔سویڈن کا بھی وہی حال ہے، جو زمبابوے کا ہے۔ایک حصہ تو خدا کے فضل سے اب سنبھل گیا ہے۔لیکن سارا سال ایک دوسرے کے خلاف شکائتیں سر در دیاں خواہ مخواہ کی اور بہت ہی تکلیف میں مبتلا رکھا ہے، ان لوگوں نے۔اور خود پھیل نہیں رہے، کوئی برکت نہیں ہے۔جماعت میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں، ایک دوسرے کے خلاف شکوے۔ایک حصہ میں اب خدا کے فضل سے جو مالمو کا علاقہ ہے، وہاں نئی زندگی کے آثار ہیں۔اجتماعیت دکھائی دینے لگی ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ وہاں سے اب اپنے پنے فضل سے نئی کونپلیں نکلیں گی۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سویڈن کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور نئے دور کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے“۔حضور نے فرمایا:۔” ناروے جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں، خدا کے فضل سے نہایت ہی عمدہ کام کر رہا ہے۔مقامی طور پر بھی دعوت الی اللہ میں بہت پیش پیش ہے اور بیرونی طور پر بھی خدا کے فضل سے دوسری قوموں سے رابطے میں بہت ہی نمایاں ہے۔عربوں میں دعوت الی اللہ کے لحاظ سے اس سال انہوں نے بہت ہی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔بہت اچھے اچھے تعلیم یافتہ عرب بھی ان کے ذریعے شامل ہوئے ہیں اور اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں۔پولینڈ سے بھی ان کا رابطہ ہے۔فن لینڈ سے بھی رابطہ ہے۔روس سے بھی ان کا رابطہ 647