تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 181 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 181

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشاد فرمودہ 23 ستمبر 1985ء جرمن قوم کے ساتھ دلی وابستگی اور قبولیت دعا کا ایک واقعہ ارشاد فرمودہ 23 ستمبر 1985ء حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جرمن قوم کے ساتھ اپنے انس اور تعلق کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:۔دو میں لنڈن ٹی وی میں جرمن کھلاڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔وہ کھیل ہار رہا تھا تو میں نے دعا کی کہ اے خدا! اسے جیت عطا فرما۔میں نے اسی وقت اپنے گھر والوں کو کہہ دیا کہ یہ جرمن نوجوان ضرور جیتے گا۔کیونکہ مجھے قبولیت دعا کا یقین ہو گیا تھا۔چنانچہ خدا کے فضل سے یہ جرمن کھلاڑی جیت گیا۔آپ لوگ شاید دعا کی حقیقت کو پوری طرح نہ سمجھ سکیں۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ قبولیت دعا کا معجزہ تھا۔اور اس سے میری جرمن قوم کے ساتھ دلی وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔کیونکہ یہ وہ قوم ہے، جس نے ہمارے نوجوانوں 66 کے ساتھ احسان کا سلوک کیا ہے۔اس موقع پر حضور نے یہ بھی فرمایا کہ جرمن حکومت مجھے اپنی جماعت کے افراد سے ملنے کے لئے جرمنی کا ویزا دینے میں فراخدل نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اپنے بعض اصول ہیں، جن کی وہ پابندی کرتے ہیں۔لیکن جرمن عوام ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہمارے دلوں میں بھی ان کے لئے محبت اور احسان مندی کے جذبات ہیں۔( مطبوع ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ دسمبر 1985ء) 181