تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 89
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء تو سلسلہ کا کام زیادہ انتظار نہیں کر سکتا۔گوشین کی قیمت زیادہ ہے، یعنی صرف اردو نستعلیق کے لئے مکمل حالت میں اگر اس کو لیں تو ایک لاکھ پونڈ خرچ آئے گا۔لیکن جو ضر در تیں ہیں، ان کے مقابل پر ایک لاکھ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔اسی طرح جب ہم باقی اہم ضروری زبانیں اس میں داخل کر لیں گے، جواب ہمیں لاز مالینی پڑیں گی تو ڈیڑھ لاکھ پونڈ تک صرف پریس کا خرچ ہے۔اس کے علاوہ اس پر ماہانہ اخراجات بھی اٹھیں گے۔کیونکہ یہ بہت ہی Complex یعنی باریک اور الجھی ہوئی مشین ہے، جسے ہر آدمی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔بہر حال سردست میں ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کرتا ہوں۔اور میں جس طرح خدا تعالیٰ مجھے ہمیشہ تو فیق عطا فرماتا ہے اور شاید کوئی شکوہ بھی کرے کہ تمہیں ہر تحریک کا پہلے پتہ لگتا ہے، اس لئے تم پہل کر جاتے ہو، میں پہلا چندہ میں اپنی طرف سے لکھوا دیا کرتا ہوں۔مگر ضروری نہیں کہ خدا کے ہاں میں پہلا ہی شمار ہوں۔ہوسکتا ہے، کوئی اور زیادہ اخلاص میں بڑھ کر لکھوائے تو بعد میں بھی آئے اور آگے نکل جائے۔اس لئے مجھے تو بہر حال اس وقت ایک فائدہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ میرے دل میں تحریک ڈالتا ہے تو بہر حال پہلا میں ہی ہوتا ہوں اس وقت۔تو ایک ہزار پونڈ سے میں اس تحریک کا آغاز کرتا ہوں اور اس کے لئے کوئی شرح مقرر نہیں کرتا۔مجھے علم ہے، اس وقت جماعت کی جو حالت ہے، وہ یہ ہے اگر میں پانچ آدمیوں کو کہوں کہ آپ دے دیں تو بلا تر دوہ شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ رقم فورا دے دیں گے۔اگر میں ڈیڑھ سو آدمیوں کو کہوں کہ ایک، ایک ہزار پونڈ دے دو تو ڈیڑھ سو آدمی آسانی سے جماعت میں دے دے گا۔لیکن اس میں کچھ فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ اس طرح غرباء محروم رہ جاتے ہیں۔بعض خصوصی تحریکات کو چھوڑ کر عمومی طور پر میں ایسی تحریک ہی پسند کرتا ہوں، جس میں تمام غرباء کو ضرور حصہ مل جائے۔جہاں تک قرآن کریم کی اشاعت کا تعلق ہے، اس لحاظ سے بھی یہ تحریک کھلی ہے کہ یہ سلسلہ تو اب ختم ہونے والا ہے ہی نہیں۔حضرت مصلح موعود نے پہلے سے جماعت میں یہ تحریک کر رکھی ہے کہ جو چاہے، اپنے سال کی پہلی آمد یا مہینے کی پہلی آمد یا اور خوشی کے موقع پر خدمت قرآن کے لئے دیتا رہے یا مساجد کی تعمیر کے لئے دیتا ر ہے۔پس جہاں تک خدمت قرآن کا تعلق ہے تو ضروری تو نہیں، ہر شخص فریچ خدمت قرآن میں شامل ہو۔وہ بہر حال ایک کھلی تحریک ہے۔اللہ تعالیٰ اور بھی تراجم کی توفیق عطا فرمارہا ہے، اس میں انشاء اللہ عام تحریکیں بھی چلیں گی۔89