تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 86
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم گھبراہٹ تھی کہ اضافہ اتنا، بڑی سخت گھبراہٹ تھی اور اس کے مقابل پر حالات ایسے خطر ناک تو کیا کریں گئے؟ انہوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال کے مقابل پر اب تک دس لاکھ زائد وصولی ہو چکی ہے۔اور 25 فی صد کا جو اضافہ تھا، وہ پورا ہو گیا ہے۔اور ابھی اللہ کے فضل سے چندہ بھیجوانے والے بھجوا ر ہے ہیں۔پاکستان کے سب اضلاع سے ابھی اطلاعیں بھی نہیں پہنچیں۔یہ جو اللہ کے فضلوں کی بارشیں ہیں، کسی ایک جگہ نہیں ہے۔تمام دنیا میں یہی حالت ہے۔ایک بھی ملک ایسا نہیں، جس کے چندوں میں کمی آئی ہو یا جس کے حالات خطرناک ہونے کے نتیجہ میں چندوں پر بداثر پڑا ہو۔نائیجیریا کے حالات آپ جانتے ہیں، سیرالیون کے حالات آپ جانتے ہیں، غانا کے حالات آپ جانتے ہیں، افریقہ کے اکثر ممالک میں قحط سالیاں اور خطرناک قسم کے مالی بحران اور کئی قسم کی آزمائشیں ایسی آپڑیں کہ فاقہ کشی کے نہایت ہی دردناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ایک موقع پر ہمارے مربی نے مجھے لکھا کہ بعض دفعہ تو ایسے دردناک مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ باہر معمولی سا دروازہ کھٹکا ، جس میں کوئی خاص جان نہیں تھی۔تو ہمارا مبلغ یوں ہی اٹھ کر چلا گیا کہ شاید کوئی عدم دلچسپی سے کر رہا ہے، خیر دیکھ لیں کون ہے؟ دورازہ کھول کر دیکھا تو ایک آدمی بے ہوش پڑا ہے اور فاقوں سے پنجر بنا ہوا تھا۔اس میں اتنی بھی طاقت نہیں تھی کہ روٹی کی خاطر زور سے دروازہ ہی کھٹ کا لیتا۔اس بیچارے کو اٹھا کر اندر لائے اور خدمت خاطر کی۔جو کچھ ان کے پاس تھا، پیش کیا۔ہوش آئی اور پھر کچھ دن کھلا پلا کر اس کو فارغ کیا۔افریقہ کے اکثر ممالک میں فاقہ کشی، اقتصادی نہایت ہی دردناک حالات ہیں۔وہاں کے سب مبلغین نے یہ اطلاع دی اور اللہ تعالیٰ کی حمد میں آنسو بہاتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ جب انہوں نے چندوں کی تحریک کی تو ہر موقع پر خدا کے فضل سے پہلے سے نمایاں طور پر زیادہ چندہ وصول ہوا۔اور ہم حیران ہو کر گھروں کو واپس لوٹا کرتے تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟ وہ ممالک جو غیروں سے امداد لے کر زندہ رہ رہے ہیں، جب خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنی سنگی، اپنے دکھ اور اپنی تکلیفوں بھول کر وہ خدا کی راہ میں قربانی میں آگے ہی قدم بڑھا رہے ہیں، پیچھے نہیں ہٹ رہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کی بارش ان پر بر سارہا ہے، ان میں غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے۔خدا تعالیٰ حیرت انگیز طور پر ان کے مسائل حل کرتا ہے، ان کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے، اپنے قرب کے حیرت انگیز معجزے ان کو دکھا رہا ہے۔اور افریقن جنگلوں میں بسنے والے احمدی اللہ کے قرب کے نشانات کے ایسے ایسے حیرت انگیز واقعات لکھتے ہیں کہ دل حمد سے بھر کر خدا کی راہ میں چھلکنے لگتا ہے"۔86