تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 859 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 859

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہی خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء محبت اسلام کی اور اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کرنے کی تمنا ان کے دل میں پیدا ہو چکی ہے۔چنانچہ یہ نظارہ میں نے دیکھا ہے اکثر خاندانوں میں ملاقات کے وقت ان کی مائیں جب بچے پیش کرتی تھیں تو ان بچوں کے اوپر ان کی محنت ہوئی ہوئی دکھائی دیتی تھی۔معلوم ہوتا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے گھر میں انہوں نے دینی ماحول بنایا ہوا ہے۔بچوں کو خدا اور رسول کی باتیں بتاتی ہیں۔فخر کے ساتھ ان سے وہ کلمے سنواتی تھیں، قرآن کریم کی آیات، جو یاد کی ہو ئیں تھیں، وہ سنواتی تھیں۔دین کی محبت کے اظہار والی نظمیں ان کو یاد کروائی ہوئی تھیں۔اور بچوں کے دل میں بڑا نمایاں طور پر اسلام کا پیار دکھائی دے رہا تھا۔تو یہ جو چیز ہے، یہ خوش کن بھی بہت ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم میں سے اکثر ا بھی داعی الی اللہ نہیں بن سکے لیکن داعی الی اللہ بننے کے لئے جو مرکزی طاقت چاہئے ، محبت اور اخلاص کی ، وہ موجود ہے۔اس لئے کوئی فرضی بات نہیں ہے کہ پچاس فیصدی احمدی حقیقتہ داعی الی اللہ بن جائیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ پچاس فیصدی احمدی داعی الی اللہ بننے کے اہل بن چکے ہیں، اللہ کے فضل سے۔سب سے زیادہ ضرورت دعوت الی اللہ کے لئے ایک جذبے کی ہے، دوسرے دعا کی ہے۔علم اور دلیلیں باقی سب چیزیں بعد کی باتیں ہیں۔یہ دو باتیں آپ اپنے اندر پیدا کرلیں، جذبہ پیدا کرلیں اور دعا کرنی شروع کر دیں اپنے لئے کہ خدا آپ کو توفیق دے تو باقی سب مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے۔تو امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف خصوصیت سے توجہ دے گی۔جہاں تک یورپ کی جماعتوں کا تعلق ہے، ان کو بھی نسبتا زیادہ تفصیل سے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔اب بہت تھوڑ اوقت اگلی صدی کے شروع ہونے میں رہ گیا ہے۔اور وہ صدی اسلام کے مستقبل میں بہت ہی اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔اور آپ یعنی آج کی نسلیں بڑی خوش نصیب ہیں ، اس لحاظ سے کہ ایک نئے اسلام کے تاریخی دور میں داخل ہونے والی ہیں۔ایک ایسے اہم تاریخی دور میں داخل ہونے والی ہیں، ایک ڈیڑھ سال کے اندر اندر جماعت کے نکتہ نگاہ سے اور جو دنیا کی صدی کے حساب ہیں، اس لحاظ سے بھی اگلی صدی بہت دور نہیں رہی۔تو آپ ایک دو سال کے لحاظ سے جماعت کے نکتہ نگاہ سے یا چند سالوں میں دنیاوی نکتہ نگاہ سے اگلی صدی میں داخل ہونے والے ہیں۔خدا کرے کہ ہم میں سے بھاری اکثریت اگلی صدی میں بالکل نئی سج دھج کے ساتھ داخل ہو۔ان کے ارادوں میں ایک عظمت پیدا ہو چکی ہو، ان کے حوصلے بلند ہو چکے ہوں، وہ سر بلندی کے ساتھ اسلام کے نام کو اور اسلام کے کام کو آگے بڑھانے کے اہل بن چکے ہوں۔اور یہ نیتیں لے کر داخل ہوں کہ ہم نے اگلی صدی نہیں ختم ہونے دینی 859