تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 858
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء۔تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد هفتم کیونکہ ان کے نتائج سے بھی یہی لگ رہا ہے۔بعض اور ممالک میں بھی کر رہے ہوں گے۔اس لئے میں نے زیادہ سے زیادہ دس فیصدی داعی الی اللہ کی تعداد مقرر کی۔لیکن میرے خیال میں تو پانچ فیصدی بھی نہیں ہے پوری۔اگر پانچ فیصدی کبھی جائے تو پچانوے فیصد مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔اور بہت بڑی گنجائش ہے۔اگر آپ کی رفتار پانچ میل فی گھنٹہ کی بجائے سو میل فی گھنٹہ ہو جائے تو اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے فاصلے طے کرنے کی قوت میں کتنا بڑا اضافہ ہوتا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی اس رفتار کے نتیجے میں جو شامل ہونے والے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، وہ اس رفتار میں Acceleration ہور۔پیدا کر دیتے ہیں ، یہ ہے، وہ اصل سائنسی نقطہ، جسے سمجھنا چاہئے۔پانچ آدمی سال میں سو آدمی پر جو داخل ہورہے ہوں، ان کے نتیجے میں Acceleration پیدا نہیں ہوتی۔یعنی رفتار اس طرح نہیں بڑھتی ، جس طرح زمین کی طرف گرنے والی چیز کی رفتار بڑھ رہی ہوتی ہے۔بلکہ ایک قسم کی Steady ایک معتدل کی رفتار کی شکل بن جاتی ہے۔Acceleration کے نتیجے میں تو ہر اگلی رفتار غیر معمولی طور پر اور بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ہر اگلے گھنٹے کی رفتار اور ہو جاتی ہے، ہر اگلے دن اور ہفتے اور مہینے اور سال کی رفتار میں فرق پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔تو پانچ فیصد بھی اگر ہیں تو یہ کافی نہیں ہیں، Acceleration پیدا کرنے کے لئے۔اگر آپ سو فیصدی نہ بھی ہوں، میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر پچاس فیصد احمدی بھی حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ بن جائے تو اتنی تیزی سے دنیا میں اسلام کا انقلاب آنا شروع ہو جائے کہ آپ بھی کبھی اس کا تصور نہیں کر سکتے۔دونوں میں ہفتوں میں مہینوں میں کیفیتیں اس طرح تبدیل ہونے لگیں کہ آپ حیران ہو جائیں گے دیکھ کر کہ دنیا کو کیا ہو گیا ہے۔بہت بڑی طاقت جماعت کو خدا عطا کر چکا ہے۔اور یہ طاقت انفرادی طور پر نہیں بلکہ جماعت کے اخلاص کے لحاظ سے ہے۔چنانچہ میں نے امریکہ کے دورے میں یہ بھی محسوس کیا کہ باوجود اس کے کہ اکثریت داعی الی اللہ نہیں لیکن اخلاص اور محبت کے لحاظ سے ہر ایک ان میں سے داعی الی اللہ بنے کا اہل بن چکا ہے۔بہت فرق پڑا ہے، پہلے کی نسبت۔جب میں 1978ء میں امریکہ گیا تھا، اس امریکہ میں اور آج کے امریکہ میں بہت بڑا فرق پڑ چکا ہے۔اس وقت اکثر خاندان بے تعلق سے یا تعلق تھا بھی تو ہلکاہلکا، نرم رفتار ، نرم گفتار سا تعلق تھا۔لیکن اب تو کیفیت یہ ہے کہ دلوں میں جذبے اچھلتے ہوئے میں نے دیکھے ہیں۔ہر خاندان میں اکثر ممبران خاندان کے اکثر ممبروں کی جماعت سے محبت کی حالت میں بہت بڑا فرق پڑا ہوا ہے۔اور خصوصیت سے مجھے خوشی اس بات کی ہوئی کہ احمدی خواتین میں خدمت دین کا جذبہ بہت بیدار ہو چکا ہے۔غیر معمولی 858