تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 856 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 856

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم رہی ہے، ان کو اس وقت۔حالت یہ ہے کہ اپنے معاشرے سے بھی نفرت پیدا ہورہی ہے، اپنے مغربی فلسفوں سے بھی یہ لوگ متنفر ہوتے چلے جاررہے ہیں۔بے اطمینانی ہے، تلاش میں ہیں کہیں ان کو سکون قلب مل سکے۔جو تعلق ہے، وہ ایک سطحی تعلق ہے اپنے معاشرے سے۔یعنی چونکہ ظاہری کشش پائی جاتی ہے، اس لئے اس میں مگن ہیں۔ایک قسم کے شراب کے نشے کی طرح ان کی کیفیت ہے۔اس نشے کی حالت میں اپنے معاشرے کے ساتھ یہ تعلق رکھ رہے ہیں۔کیونکہ ظاہری کشش ہے ایک۔لیکن جب بھی دل کو ٹول کے دیکھیں، آپ کو اطمینان نظر نہیں آئے گا، سکینت نظر نہیں آئے گی ، ہر جگہ بے اطمینانی پائی جاتی ہے۔وہ بھی آپ کی مدد کر رہی ہے۔جو اسلام کی حقیقی تصویر آپ کھینچ سکتے ہیں، جو تصور اسلام کا آپ پیش کر سکتے ہیں، وہ اتنا دلکش ہے کہ اس موقع پر اگر وہ ان کے سامنے رکھا جائے تو بے اختیار یہ اس کی طرف مائل ہوں گے۔اس کے باوجود ان کو محروم رکھنے کا گناہ اگر آپ اپنے سر لیتے ہیں تو بڑی جرات ہے اور بڑی بے حسی بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے وہ ہوائیں چلا دی ہیں، جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب قریب تر آ رہا ہے، دل مائل ہورہے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی تقدیر خود دلوں کو مائل کرنے کے انتظامات بھی فرمارہی ہے۔اور جب بھی آپ دلچسپی لیتے ہیں، خدا کی تقدیران دلوں میں دلچسپی لینے لگ جاتی ہے، جن میں آپ دلچسپی لیتے ہیں۔ان حالات کے باوجود سعادت سے محروم رہنا، یہ نہ عقل کے مطابق ہے ، نہ کسی پہلو سے بھی کوئی معقول بات دکھائی نہیں دیتی اور محرومی نہیں بلکہ گناہ بن جاتا ہے۔اس لئے میں یورپ اور امریکہ میں بسنے والی جماعتوں کو بالخصوص اور تمام دنیا کی جماعتوں کو پھر یاد کرا تا ہوں کہ وہ ہوا چل پڑی ہے، جس ہوا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کو بالآخر دنیا پہ غلبہ نصیب ہوتا ہے۔اور آپ کی جدو جہد اور کوشش اور دلچپسی کی ضرورت ہے۔دلچسپی جب میں کہتا ہوں تو اکثر دوستوں کو پتا نہیں چلتا کہ کس طرح دلچسپی لیں۔اکثر دوستوں کو طریقہ نہیں پتا۔اور اسی لئے میں نے بار بار جماعتوں کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنی مجالس عاملہ میں ہر مہینے یہ بات رکھا کریں، کتنے دوست تبلیغ میں دلچسپی لے رہے ہیں؟ جو لے رہے ہیں، ان کو تبلیغ کا سلیقہ بھی ہے کہ نہیں؟ اور جو نہیں لے رہے، وہ کیوں نہیں لے رہے؟ اکثر ان میں سے ایسے ہوں گے، جن کے دل میں تمنا تو ہوگی لیکن پتا نہیں ہوگا ، کیسے کرنی ہے؟ اور امریکہ کے دورے کے دوران مجھے یہ بھی معلوم ہوئی بات کہ اس معاملے میں امریکہ کا نظام جماعت غفلت کا مرتکب رہا ہے۔انہوں نے اس ہدایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔نہ مرکزی جماعت نے ، نہ شہروں 856