تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 825
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء اس ملک میں جو کینیڈا ہے یا امریکہ، شمالی امریکہ میں اور جنوبی امریکہ میں بھی آپ نے دیکھا ہے کہ کمز ور تو میں کس طرح صفحہ ہستی سے ایسے غائب ہو گئیں۔اس لئے توانائی کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ان رستوں پر چل کر جن رستوں پر خدا نے چلنے کی تلقین فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے اندر وہ پاک تبدیلیاں پیدا کریں کہ جس کے نتیجے میں ہم روز بروز بڑھنا شروع کریں، پھولنا اور پھیلنا اور پھلنا شروع کریں۔ہمارے اندر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نشو ونما کی ایک انقلابی کیفیت ظاہر ہو۔جو پہلے سے بالکل مختلف ہو جائے۔ہمارے بچوں کے چہرے پر بھی ان حالات کو دیکھ کر رونق آجائے۔وہ محسوس کریں کہ وہ ایک طاقتور جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، بڑھنے اور پھیلنے والی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ تبدیلیاں اگر آپ کے اندر پیدا ہو جائیں گی تو آپ کو زندگی کے نئے لطف آئیں گے، جن سے پہلے آپ نا آشنا ہیں۔خدا تعالیٰ کرے کہ جلد تر ایسا ہو۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 721 تا 742) 825