تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 819
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک کو دور کیا ، ان کی مدد کی ، یہاں تک کہ اللہ کے فضل کے ساتھ وہ پہلے سے بہتر داعی الی اللہ بن گئے؟ اس قسم کے مضامین پر غور کرنے کے لئے میں نے ہدایت کی تھی کہ ہر مجلس عاملہ ایک دفعہ اسے زیر غور لائے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔بہت کم ممالک نے سنجیدگی سے اس ہدایت کی طرف توجہ دی ہے۔اور یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اگر آپ خلیفہ وقت کی ہدایت، میں ہوں یا کوئی بھی ہو، جو بھی اس منصب پر فائز ہوتا ہے، خواہ میرے جیسا کمزور ہی کیوں نہ ہو، اگر اس کی ہدایات کو آپ نظر انداز کریں یا تخفیف کی نظر سے دیکھیں گے تو آپ سے برکتیں اٹھ جائیں گی۔میرا ساری زندگی کا تجربہ ہے۔یعنی میں تو خلیفہ ابھی چند سال ہوئے بنا۔لیکن میں نے دو خلافتوں کو دیکھا ہے، بڑے غور کے ساتھ اور قریب سے۔اور میر اساری زندگی کے تجربے کا نچوڑ یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی ہدایت پر اگر آپ اخلاص کے ساتھ، سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیں گے، خواہ آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے تو آپ کے کاموں میں غیر معمولی برکت پڑے گی۔اور اگر آپ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے بھلا ئیں گے تو پھر آپ کے کاموں میں سے برکت اٹھ جائے گی۔جماعت کو اس وقت بڑی تیزی کے ساتھ کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اور کثرت کے ساتھ الزراع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس لئے اس معاملے کی طرف زیادہ سنجیدگی سے توجہ کرنی چاہئے۔پھر اس مثال کو اور طرح سے بھی پر کچھ کر دیکھیں۔حیرت انگیز وسعت اس مثال میں پائی جاتی ہے۔ایک آیت ہے لیکن اتنا وسیع مضمون بیان ہوا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔بعض کھیتوں پر میں نے کام کر کے دیکھا ہے، جب آپ محنت کرتے ہیں، بار بار یا زیادہ کھاد ڈالتے ہیں تو بعض جگہ وہ کھا د ضائع جاتی ہے اور بعض جگہوں پر فصل بہت زیادہ اگتی ہے۔اور ہر محنت میں وہی حصہ جواب دیتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ بعض ٹکڑوں کا زرخیز ہونا باقی کھیت کے عیب بھی ڈھانپ لیتا ہے۔چنانچہ میں نے بھی یہ تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ جماعت کو جب بھی تبلیغ کی نصیحت کرتا ہوں، زیادہ تر وہی لوگ دوبارہ سامنے آتے ہیں، جو پہلے ہی تبلیغ کر رہے ہوتے ہیں۔زیادہ تر وہی لوگ اپنی محنت کو اور زیادہ بڑھا دیتے ہیں اور زیادہ کوشش کرتے ہیں، دعاؤں کو بڑھا دیتے ہیں اور ان کے پھل میں اضافہ ہوتا ہے۔کم ایسا دیکھا گیا ہے کہ جو نہیں کرتے ، وہ شامل ہو جائے۔اور ان کی وجہ سے بعض دفعہ باقی کھیت کی جو کمزوری ہے، وہ چھپ جاتی ہے۔ابھی اس امریکہ کے دورے میں بھی میں نے محسوس کیا ہے کہ بعض جماعتوں میں چند آدمی ہیں، جو کام کر رہے ہیں۔اور ان کے کام کے نتیجے میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ تبلیغ ہورہی ہے، کثرت کے ساتھ غیر احمدی مسلمان، کثرت کے ساتھ غیر مسلم عیسائی اور یہودی اور اس قسم کے دوسرے مذاہب سے 819